سی اے اے اور این ار سی سے ایس سی اور ایس ٹی پر منفی اثرات پڑیں گے:پرکاش امبیڈکر

   

ممبئی: ونچیت بہوجن آگاڈی (وی بی اے) کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) سے “شیڈول ذاتوں (قبائلیوں) کو پر بھی برا اثر پڑے گا۔

سی بی اے اور این آر سی کے خلاف بھی وی بی اے ممبروں نے دادر کے مقام پر خاموش احتجاج کیا۔

“لوگوں کو این آر سی اور سی اے اے کے معاملے پر گمراہ کیا جارہا ہے۔ یہ صرف مسلم کمیونٹی ہی نہیں ہے جو سی اے اے اور این آر سی سے متاثر ہوگی ، بلکہ ان قوانین سے متعدد ہندو اور شیڈول ذات اور قبائل کے لوگ متاثر ہوں گے۔ کانگریس اور این سی پی کی طرف سے یہ غلط کہا جارہا ہے کہ اس قانون سے خاص طور پر صرف مسلم برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا نوی ممبئی کے کھرگر اور نیرل میں نظر بند گھروں کو دوبارہ تیار کیا جارہا ہے۔ لہذا عوام کو جلد ہی کچھ اقدام اٹھانا چاہیے۔

اس کالے قانون کے خلاف ملک بھر میں مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں، اسلۓ کہ اس قانون میں مذہب کی بنیاد پر ان لوگوں کو شہریت دینے کی بات کی جا رہی ہے جو 31 ڈسمبر 2017 سے قبل ہندوستان اۓ۔