سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف سپریم کورٹ کے وکلاء کی احتجاجی ریالی۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے لاکھوں لوگوں کے ساتھ اظہار یگانگت میں سپریم کورٹ کے وکلاء بھی اب دہلی کی سڑکوں پراتر گئے ہیں۔

جنوری14کے روزنکالے گئے احتجاجی ریالی کا ایک ویڈیوان دنوں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں وکیل برداری سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کو مخالف ائین اور ہندوستان کے جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اس بات

کا دعوی کیاہے کہ ”اگر ہوم منسٹر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ہم بھی ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں‘کیلومیٹر کی رفتار سے ہم آگے بڑھیں گے“۔

ایک وکیل نے کہاکہ ”سپریم کورٹ کے وکلاء جب سڑک پر اترتے ہیں تو‘حکومت کو بھی ان کے آگے گھنٹے ٹیکنے پر مجبور ہوجانا پڑتا ہے“۔ دہلی کی تمام چھوٹی بڑی عدالتوں کے وکلاء نے اس ریالی میں حصہ لیاہے۔

سپریم کورٹ سے جنتر منتر تک انہو ں نے مارچ نکالا۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video