سی اے اے-این آر سی: اگر ہندو ہندوستان نہیں آئیں گے تو کیا وہ اٹلی جائیں گے؟: کشن ریڈی

   

وارانسی: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مذہبی ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، قدرتی طور پر وہ ہندوستان آئیں گے اٹلی نہیں جائیں گے۔

ریڈی نے کہا کہ آپ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ آپ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں؟ اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہندو ہندوستان نہیں آئیں گے تو وہ اٹلی کہاں جائیں گے؟ ۔

سکھ اٹلی نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا “یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں پناہ دیں اور انہیں شہریت دیں۔”

پچھلے سال 12 دسمبر کو سی اے اے کے نفاذ کے بعد سے قومی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ سی اے اے نے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم سے فرار ہونے والے ہندوؤں ، سکھوں ، جین پارسیوں ، بدھسٹوں اور عیسائیوں کو شہریت دی ہے اور وہ 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان آئے تھے۔