سی اے اے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا

,

   

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی دوٹوک‘ کہا ’اپوزیشن غلط فہمیاں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کررہا ہے‘ کسی کی شہریت نہیں چھینی جائے گی اس لئے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ عوامی موڈ بھانپنے میں ناکامی کا بھی اعتراف کیا

لکھنو۔ شہر یت ترمیمی قانون (سی اے اے)این آرسی‘ این پی آر کے خلاف جاری ملک گیر مظاپروں کے بعد حرکت میں ائی بی جے پی حکومت کی ’غلط فہمی دو کرو‘ مہم کے تحت لکھنو پہنچے مرکزی وزی ربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج دوٹوک کہاکہ سی اے اے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگاخواہ اپوزیشن جتنی بھی غلط فہمیاں پھیلائے اور لوگوں کو گمراہ کر۔

ہم اپوزیشن کی سیاسی سازشوں کو نے نقاب کریں گے اور عوام کو حقیقت سے روبرو کرائیں گے۔مرکزی وزیر نے مذکورہ قانون کے تئیں عوامی موڈ بھانپپنے میں ناکامی کا بھی اعتراف کیاہے۔

یہاں پریس کانفرنس میں نقوی نے ملک میں جاری مظاہروں کے لئے حز ب اختلاف کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہاکہ یہ جھوٹ کا سہارل لے رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی اے اے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا ہے‘

اپوزیشن بھی بحث کا حصہ تھا‘ اس کے مطالبہ کے مطابق اسے سلیکٹ کمیٹی کے پا س بھی بھیجا گیا تھا‘ جو بھی اعتراضات یا تجاویز انہوں نے پیش کیں سبھی کو شامل کرتے ہوئے ہی مسودہ کو فائنل کیاگیا تھا‘ اس لئے حزب اختلاف اب اس کی مخالفت کررہاہے تو اس کی کوئی جائز منطق نہیں۔

یہ محض مخالفت برائے مخالفت یا پھر ان کی جھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مختار عبا نے کہاکہ کانگریس‘سماج وادی پارٹی او رکمیونسٹ پارٹیوں نے افواہ پھیلا کر امن کو ہائی جیک کرلیاہے۔ یہ نوجوانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کرافواہیں او رغلط فہمیاں پھیلارہی ہیں