سی اے اے کالا قانون: ارمیلا ماتونڈکر

,

   

ممبئی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سارے ملک میں احتجاج جاری ہے۔ ا س کے خلاف بالی ووڈ کے کئی افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ اداکارہ و کانگریس کی سابق لیڈر ارمیلا ماتونڈکر نے سی اے اے کو کالا قانون قرار دیا۔ انہوں نے اس قانون کو انگریزوں کی جانب سے لائے گئے قانون رالیٹ ایکٹ کے مانند بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح انگریزوں کا قانون خطرناک تھی ٹھیک اسی طرح مودی حکومت کی جانب سے لائے گئے قانون سی اے اے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے ان دونوں قانونوں کو کالا قانون قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ آج اس قانون کے خلاف سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور انگریزوں کے دور میں بھی لوگ سڑکو ں پر اترے تھے وہ وقت تو میں نے نہیں دیکھا لیکن آج کا یہ وقت تو میں دیکھ رہی ہوں اور یہ اس کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دیش بھکت اس قانون کے ذریعہ دیش میں تانا شاہی کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس کی ٹکٹ پر 2019 میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاتھا۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیا ر کرلی۔