سی اے اے کے خلاف احتجاج سے علماء دور رہیں : نجیب جنگ

,

   

نئی دہلی ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیلئے یہ ضروری ہیکہ وہ سیکولر رہے۔ انہوں نے مسلم علماء پر زور دیا کہ وہ خود کو اس سے الگ رکھیں۔ نجیب جنگ نے کہا کہ ’’یہ مسلمانوں کا آندولن نہیں ہے، یہ ہندوستان کا آندولن ہے‘‘۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے نجیب جنگ کی میڈیا سے بات چیت میں مداخلت کی اور ان کے بعض خیالات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔