سی بی آئی بمقابلہ سی بی آئی کیس کا آج فیصلہ

   

نئی دہلی ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ طے شدہ پروگرام کے مطابق سی بی آئی اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ اور دیگر کے اپنے خلاف رشوت کے الزامات عائد کرنے والی ایف آئی آر کو کالعدم کردینے کی استدعا پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس نجمی وزیری نے 30 ڈسمبر 2018ء کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔