سی بی ایس ای سے دسویں و بارہویں جماعت کیلئے نیا نصاب جاری

   

حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز ) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای ) نے تعلیمی سال 2025 میںہونے والے سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کیلئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نئے نصاب کی اجرائی عمل میںلائی ہے ۔ جاریہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے نصاب کو مزید زمرہ بندی کے ساتھ جاری کیا گیا ہے ۔ طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سی بی ایس ای کی ویب سائیٹ سے اس نصاب کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ www.cbseacademic.nic.in پر لاگ ان کرنا ہوگا ۔ دسویں جماعت کے طلبا کیلئے بورڈ نے پانچ لازمی مضامین اور دو اختیاری مضامین شامل رکھے ہیں۔ باہریوں جماعت کے طلبا کیلئے ایسا نصاب تیار کیا گیا ہے جس میں سات بڑے زمرہ شامل ہیں جن میں لسانیت ‘ انسانیات ‘ ریاضی ‘ سائینس ‘ مہارت کے مضامین ‘ جنرل اسٹڈیز اور صحت و فزیکل ایجوکیشن شامل ہے ۔ اس کے علاوہ بورڈ نے اعلان کیا کہ نیشنل کونسل برائے تعلیمی ریسرچ و ٹریننگ ( این سی ای آر ٹی ) کی جانب سے تیسری اور چھٹی جماعتوں کیلئے نئے نصاب کی کتب بھی جاری کی جائیں گی ۔ اسکولس کو مشورہ دیا گیا کہ وہ نئے نصاب کے مطابق تعلیم کا نظم کریں۔