سی بی ایس سی نصاب میں 30 فیصد کی تخفیف آئندہ تعلیمی سال سے عمل آوری

   

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن میں تجویز زیر غور
حیدرآباد : ریاست میں ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے امتحانات منسوخ کئے جانے کے بعد اب کوویڈ 19 کے اثرات نے سنٹرل بورڈ اف سکنڈری ایجوکیشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بورڈ نے نصاب میں 30 فیصد تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر اعلیٰ سطح اجلاس میں غور کیا جائے گا ۔ سی بی ایس سی نے امتحانی نصاب میں آئندہ سال سے تخفیف پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ مجوزہ تجویز نصاب کے لحاظ سے تخفیف کے مراحل کو طئے کرے گی ۔ تاہم قطعی صورت کیا ہوگی بورڈ اس پر فیصلہ کے بعد ہی اس کا اعلان کرے گا اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ موجودہ صورتحال اور کوویڈ 19 کے اثرات کے بعد اس تجویز کو منظور کرلیا جائے گا ۔ کوویڈ 19 وباء کے پیش نظر چند ریاستوں بالخصوص تلگو ریاستوں آندھرا اور تلنگانہ حکومتوں کے اقدام کے بعد سی بی ایس سی نے بھی تجویز تیار کی ہے ۔ حالانکہ سی بی ایس سی امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی ایک طرف شدت اختیار کرچکا ہے ۔ کوویڈ 19 سے متاثرہ اور بدترین حالات کا سامنا کررہی ریاستیں ہریانہ ، پنجاب وغیرہ جہاں سی بی ایس سی کے طلبہ کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے ان ریاستوں سے زیادہ تر مطالبات پائے جاتے ہیں ۔ سلامتی کے ساتھ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سمجھا جاتا ہے کہ سی بی ایس سی نے نصاب ہی میں تخفیف کو اہمیت دی اور کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔۔