سی جے ائی رنجن گوگوئی نے 17نومبر کو اپنے ریٹائرمنٹ سے قبل ایودھیا فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے بیرونی دورہ ملتوی کردیا

,

   

خبر ایسی ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے اپنا بیرونی دورہ منسوخ کردیا ہے تاکہ وہ تمام وقت سیاسی طور پر انتہائی حساس نوعیت کے رام جنم بھومی اور بابری مسجد ایودھیاتنازعہ معاملے کو لکھنے کے لئے اپنا سارا وقت لگاسکیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا نے نومبر17کو اپنے ریٹائرمنٹ سے قبل ایودھیا معاملے پر فیصلے کو یقینی بنانے کے لئے اپنا ہمہ ملکی دورہ منسوخ کردیاہے۔

ساوتھ امریکی ممالک کے بشمول‘ مشرقی وسطیٰ او رکچھ دیگر ممالک کے لئے نومبر 17کو سی جی ائی دفتر چھوڑنے سے قبل گوگوئی کو جانا تھا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے کہاکہ سی جے ائی جو ایودھیااراضی تنازعہ کیس کی سنوائی کرنے والی بنچ جس نے اپنا فیصلہ محفو ظ کردیا ہے کی نگرانی کررہے ہیں نے کچھ وجوہات کی بناد پر اپنا پروگرام منسوخ کردیاہے۔

سلسلہ وار طریقے سے چل رہی بحث کے چالیسویں دن سی جے ائی کے ساتھ پانچ ججوں نے جس میں ایس اے بابڈی‘ ڈی وائی چندر چوڑ‘ اشوک بھوشن‘ اور ایس اے نظیر نے حساس ایودھیامعاملے پر دن بھر بحث کی۔

چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ نے سنوائی ختم کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ ہندو او رمسلم فریقین کی جانب سے چالیس دنوں تک بنچ نے سنوائی کی ہے