سی پی آئی (ایم) کے قائدین یچوری اور ڈی راجا کو کشمیر میں داخلے سے روک دیا گیا

   

نئی دہلی۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور اس جماعت کے صدر ڈی راجا کو جمعہ کے دن جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور کچھ دیر تک حراست میں رکھنے کے بعد انہیں سری نگر ہوائی اڈے پر واپس بھیج دیا گیا۔ یہ بات سی پی آئی ایم کے ذرائع نے بتائی۔ بائیں بازو کے یہ قائدین سی پی آئی (ایم) کے کشمیری لیڈر ایم طارق گامی اور دیگر پارٹی کے دیگر ساتھیوں سے ملنے گئے تھے۔ یچوری نے بتایا کہ انہوں نے ہمیں ایک قانونی حکمنامہ بتایا جس میں بتایاگ یا تھا کہ سری نگر میں داخل ہونے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حتی کہ پولیس کے دستے کے ساتھ بھی شہر میں گھومنے کی اجازت صیانتی وجوہات کی بنا پر نہیں دی جائے گی۔ ہم اب بھی ان کے ساتھ کسی معاہدے کی کوشش کررہے ہیں۔ پارٹی کے ذرائع کے بموجب انہیں بعدازاں واپس دہلی روانہ کردیا گیا۔ یچوری اور راجا نے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو گزشتہ جمعرات کو مکتوب روانہ کیا تھا جس میں انہیں ان کی آمد کی اطلاع دی گئی تھی اور ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ان کے جموں و کشمیر میں داخلے کا انتظام کریں۔ یچوری نے بیان کیا کہ ’’ہم دونوں نے جموں و کشمیر کے گورنر کو لکھا اور ان سے درخواست کی کہ ہمارے دورے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اس کے باوجود بھی ہمیں روکا گیا۔ میں اپنے بیمار ساتھی سے ملنا چاہتا تھا اور دیگر ساتھیوں سے بھی ملاقات کا میں خواہش مند تھا۔ سی پی آئی (ایم) کے پولٹ بیوریو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سی پی آئی (ایم) قائدین کو روکنے اور انہیں حراست میں لینے پر شدید نکتہ چینی کی گئی اور کہا گیا کہ یہ مخالف جمہوری اقدام تھا ۔