شاداں تعلیمی اداروں کی ستائش اور ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کی تعلیمی خدمات کو خراج

   

شاداں ڈگری کالج فار بوائز اور شاداں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹیڈیز کی گریجویشن ڈے تقریب
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (پریس نوٹ) کنٹرولر آف اگزامنیشن عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر سری رام وینکٹیش نے شاداں گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی تعلیمی معیار ، ڈسپلن اور تعلیم کو عام کرنے کے لئے کامیاب تحریک کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات کی بھی ستائش کی کہ شاداں تعلیمی اداروں نے اپنے آپ کو وقت کی رفتار سے ہم آہنگ رکھا ہے اور حالات اور وقت کے تقاضوں کی تکمیل کی ہے ۔ پروفیسر سری رام شاداں ڈگری کالج فار بوائز اور شاداں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹیڈیز کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی گریجویشن ڈے سے مخاطب تھے جو عظمت آڈیٹوریم شاداں ایجوکیشنل کامپلکس خیریت آباد میں /6 جنوری کی شام منعقد ہوا تھا چیرمین شاداں گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس جناب محمد شاہ عالم رسول خان نے صدارت کی ۔ پروفیسر ڈی سری راملو چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز ڈپارٹمنٹ آف بزنس مینجمنٹ نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جناب محمد شاہ عالم رسول خاں نے اپنے خطاب میں اپنے والد مرحوم بانی و چیف پروموٹر شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ کس طرح سے ڈاکٹر صاحب مرحوم کی نگرانی میں شاداں ایجوکیشنل سوسائیٹی کے ادارے قائم ہوئے جن میں میڈیکل کالجس ، انجنیئرنگ ، ایم بی اے ، فارمیسی غرضیکہ کے جی سے پی جی تک کے ادارے قائم کئے گئے ۔ ڈاکٹر صاحب کی زندگی کا مقصد حیات تھا کہ ہر گھر سے ڈاکٹر اور انجنیئر ہو اور اللہ تعالیٰ نے ان کی حیات میں ان کی آرزو کی تکمیل کی ۔ ان کے وصال کے بعد محترمہ شاداں تہنیت سکریٹری شاداں ایجوکیشنل سوسائیٹی کی رہنمائی میں یہ ادارے تعلیمی تحریک کو جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ پروفیسر ڈی سری راملو نے شاداں تعلیمی اداروں کو دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے بہترین اداروں میں سے ایک قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان اداروں سے ان کی 25 سال سے زائد عرصہ سے وابستگی ہے ۔ جائنٹ سکریٹری شاداں ایجوکیشنل سوسائیٹی ڈاکٹر زہرہ خان نے تعلیم نسواں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح سے تعلیم نسواں کی بدولت خواتین اپنے مستقبل کو سنوارکر زندگی کے ہر شعبے میں اخبار ہوسکتی ہے ۔ پروفیسر الیکسن الرحمن پرنسپل نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ شاداں ڈگری کالج فار بوائز 1991 ء میں اور شاداں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹیڈیز 1993 ء میں قائم کئے گئے ۔ اب تک ڈگری کالج کے 25 اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹیڈیز کے 24 بیاچس صدفیصد نتائج اور امتیازی کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہوئے ہے ۔ ان اداروں سے 10 ہزار 920 گریجویٹس اور 8 ہزار 690 ایم بی پوسٹ گریجویٹ کامیاب ہوئے ہیں ۔ گریجویشنڈے میں 20 انڈر گریجویٹ اور 250 ایم بی اے گریجویٹس کو ڈگری عطا کی گئی ۔ اس موقع پر اولیائے طلبہ کی کثیرتعداد موجود تھی ۔