’ شادی سے انکار‘ مصر میں بھائیوں نے بہن اور اس کے تاجر دوست کو قتل کردیا

   

قاہرہ : مصر میں حلوان کے المعصر علاقے میں بھائیوں نے شادی سے انکار پر اپنی بہن اور اس کے تاجر دوست کو قتل کردیا۔ پولیس نے چار میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا جبکہ دو مفرور ہیں۔ قاہرہ میں پبلک پراسیکیوشن نے لڑکی اور اس کے دوست کے قتل کے ملزمین کا ریمانڈ طلب کرلیا۔ دو مفرور ملزمین کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا گیا۔ اس کہانی کا آغاز اس وقت ہوا جب الفیوم کمشنری میں ایک لڑکی کمپنی مالک کے ساتھ قاہرہ فرار ہوئی۔ کمپنی کا مالک پی ایچ ڈی تھا۔ لڑکی کے گھر سے جانے کی اطلاع پر بھائی دیگر دو افراد کے ہمراہ حلوان کی العشرین اسٹریٹ پہنچے اور الاسمد کمپنی مالک کو اپنی بہن سے شادی کیلئے کہا۔ لڑکی کے دوست اور کمپنی مالک نے انکار کیا تو ملزمین نے اسے زدوکوب کیا اور اس کے سر پر وار کیے جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔