آتما کور ۔ رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے آج منڈل پرجا پریشد ہال میں شادی مبارک اور کلیانی لکشمی کے مستحقین میں بینک چیکس تقسیم کئے ۔ بعد ازاں منڈل پرجا پریشد اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن اسمبلی نے کہاکہ منڈل سطح کے مسائل حل کرنے کی اور عوامی مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے ، عوام کے مسائل حل کرنے میں عہداروں کا تعاون حاصل کیا جائے ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نئی اسکیم میرا گاؤں میرا اسکول کے ذریعے سرکاری اسکولوں کو مستحکم کرنا ہے اس میں طلباء کو تمام سہولیات سے آراستہ اور طلباء کی تعلیمی ترقی کرنا حکومت کا مقصد ہے ۔ اس موقع پر ایم پی پی بنگارو سرینواس،وائس ایم پی پی کوٹیش، ضلع پریشد رکن ڈاکٹر شیواء راجنی، تحصیلدار سید عبدالمتین، ایم پی ڈی او وینکٹیشورالو،پی اے سی ایس چئیرمین گاڈی کرشنا مورتی، لکشمی کانت ریڈی، کوآپشن ممبر محمد محبوب پاشاہ،سرپنچ توکارام نائیک، محمود بیگم اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔
اوٹکور تنازعہ ، ایک شخص شدید زخمی
اوٹکور : اوٹکور منڈل کے جٹرم کلاں موضع میں کل رات 10 بجے چار افراد نے ایک شخص کو بے دردی سے مارا۔تفصیلات کے مطابق اوٹکور ایس آئی پروتالو کے بموجب کل رات 10 بجے جٹرم کلاں موضع میں اراضی تنازعہ پر بویا کاشمپا نامی شخص کا اسی موضع سے تعلق رکھنے والے راملو،کنکپا،گوپال،اور نریش نے کاشمپا کو پتھروں اور لکڑیوں سے حملہ کرتے ہوئے بیدردی سے مارنے اور پیٹنے پر کاشمپا شدید زخمی ہوا۔اس دوران ایس آئی نے کہا کہ زخمی کی بیوی کی شکایت پر ان چار افراد پر ایک کیس درج کیا گیا۔