شادی مبارک ۔ کلیان لکشمی اسکیمات غریب والدین کیلئے نعمت

   

ان اسکیمات سے 10 لاکھ افراد کو فائدہ پہونچنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کویتا کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ ریاست کی شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات غریب والدین کے لیے نعمت ثابت ہورہی ہے ۔ ان دونوں اسکیمات سے ریاست میں 10 لاکھ افراد کے استفادہ اٹھانے پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے ان اسکیمات کے متعارف کرانے کے بعد ریاست میں سماجی تبدیلی آئی ہے اور ریاست سنہرے تلنگانہ کی طرف تیزی سے گامزن ہے ۔ مشترکہ طور پر شہری اور دیہی علاقے تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔ مستقبل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کئے جارہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو ترقی دی جارہی ہے ۔ تشکیل تلنگانہ کے مختصر عرصے میں ریاست کے تمام شعبوں میں انقلابی ترقی ہوئی ہے ۔ مرکزی حکومت ، نیتی آیوگ اس کو تسلیم کرتے ہوئے ریاست کے مختلف شعبوں کو انعام اکرام سے نواز رہی ہے ۔ ملک میں پہلی مرتبہ 2014 کے دوران ان دو فلاحی اسکیمات کا آغاز ہوا ہے ۔ تاحال 10 لاکھ استفادہ کنندگان نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لیے چیف منسٹر کے سی آر مالی امداد کررہے ہیں اس مالی امداد کی وجہ سے والدین کو قرض حاصل کر کے لڑکیوں کی شادی کرانے سے نجات حاصل ہوئی ہے ۔۔ ن