شادی کی تقریب میں دولہا کی تابوت میں آمد پر مہمان حیرت زدہ

   

واشنگٹن : امریکہ میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق دلہے کے لئے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کیلئے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔مہمان یہ منظر دیکھ کر حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ شادی میں شریک ایک شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔اس کے علاوہ یہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔