شادی کی پیشکش انکار کرنے پر خاتون کا آجر نے کیاقتل

,

   

مذکورہ ملزمین گوارو‘ پہلے ہی شادی شدہ ہے مگر متوفی جس کی شناخت23سالہ دپتی کے طور پر ہوئی ہے کو شادی کے لئے مجبو رکررہاتھا۔
نئی دہلی۔ ایک فینانس کمپنی میں ٹیلی کالر کے خدمات انجام دینے والی ایک خاتون کو شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد نارتھ ویسٹ دہلی کے آزاد پور میں گلہ کاٹ کا اس کے آجر نے قتل کردیا ہے۔

مذکورہ ملزمین گوارو‘ پہلے ہی شادی شدہ ہے مگر متوفی جس کی شناخت23سالہ دپتی کے طور پر ہوئی ہے کو شادی کے لئے مجبو رکررہاتھا۔

ہفتہ کی رات کو اس نے تیز دھار ہتھیا رسے اس لڑکی کا گلہ کاٹ دیا۔ ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ انہیں شام 7بجے کے قریب اس ضمن میں ایک پی سی آر کال موصول ہوا‘ کہ ایک لڑکی کیول پارٹ میں ایک دفتر کی دوسری منزل پر خون میں لت پت ایک لڑکی کی نعش پڑی ہے۔

فوری پولیس ٹیم کی ٹیم موقع پر پہنچی او رپایاکہ متوفی کی نعش چاروں طرف پھیلی ہوئی خون میں ہے۔ اس کا گلہ بھی کاٹا ہوا پایاگیا۔مذکورہ پولیس نے کہاکہ ”مذکورہ فینانس دفتر میں وہ ایک ٹیلی کالر کے طور پر کام کرتی تھیں۔ اس ضمن میں ہم نے ایک 302ائی پی سی کا مقدمہ درج کیاہے۔

ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے“۔ مزیدتحقیقات ہنوزجاری ہے