شادی کے موقع پر باراتیوں نے پورا جہاز بک کروالیا

,

   

مالٹا : شادی کا موقع زندگی میں ایک بار ہی آتا ہے اس لیے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس موقع کو یاد گار بنانے کے لیے بہتر سے بہتر انداز میں منائیں۔ اگر ایسے میں بارات ایک شہر سے دوسرے شہر جائے تو نہ صرف شادی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ مدتوں اس کی یادیں تازہ رہتی ہیں۔ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے باراتیوں کے قصے سنے تو ہمیشہ بس یا ریل گاڑی کا ذکر ہی سنا ہوگا، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں منچلے باراتیوں نے پورا جہاز ہی بْک کروالیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شریا شاہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی بہن کی شادی کے لیے پورا جہاز بک کر لیا ہے۔ اسی ویڈیو کے اگلے منظر میں جہاز کے اندر کے مناظر دکھائی دیتے ہیں، جس میں تمام رشتہ دار ہاتھ لہراتے اور خوشی مناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اور ویڈیو کے آخری میں دلہن اور دولہا کو دِکھایا جاتا ہے۔