شاراپوا کے گھر نئے مہمان کی جلد آمد

   

ماسکو۔سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا نے اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خوشخبری دی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ماریا شاراپوا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شائع کی ہے۔اْنہوں نے اپنی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آغاز بہت قیمتی ہے۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ دو لوگوں کے لیے سالگرہ کا کیک کھانا ہمیشہ سے میری خاصیت رہی ہے۔ ماریا شاراپوا کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہونے کے ساتھ ہی سابق ٹینس اسٹار کی پوسٹ پر مداحوں جانب سے انہیں دوہری خوشی کے موقع پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔