شامی فوج نے باغیوں کےنو ڈرون مار گرائے

   

دمشق: شامی فوج نے منگل کے روز شمالی شام کے حلب، ادلب اور ہما صوبوں کے دیہی علاقوں میں باغی گروپوں کے نو ڈرون کو مار گرایا۔وزارت دفاع نے کہا کہ ڈرون کو مار گرانا تزویراتی اہمیت کا حامل ہے ، جو شہری آبادی اور فوجی تنصیبات کے لیے ممکنہ خطرہ ہوسکتے ہیں۔شمالی شام میں باغیوں نے ، بالخصوص شمال مغربی صوبے ادلب میں، حالیہ مہینوں میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے ۔