انقرہ: وزیر خارجہ خاقان فدان نے کہا کہ نئے شام میں پی کے کے / وائی پی جی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔خاقان فدان نے دارالحکومت انقرہ میں 3+3 فارمیٹ اجلاس کے بعد وزیر قومی دفاع یشار گولر، ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے ابراہیم قالن، شام میں نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسد حسن شیبانی، شام میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع محیف ابو کسرا اور شام میں نئی انتظامیہ کے انٹیلی جنس چیف انیس خطاب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔