شام میں باغیوں کا حملہ :مہلوکین کی تعداد 11 ہوگئی

   

دمشق، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام کے شہر ادلیب میں اتوار کو باغیوں کے مارٹر سے کئے گئے حملہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی۔سیریا اسٹیٹ میڈیا کے مطابق اس سے پہلے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 11 ہو گئی ہے . یہ واقعہ مغربی ادلیب کے خالدیہ علاقے میں ہواتھا۔‘الو طن ’میڈیا کے حوالے سے مقامی پولیس کے مطابق الیپو صوبہ کے سکاری علاقے کے قریب ایک اور واقعہ میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب کئے گئے ایک بم کے پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہو گئی اور دیگر دو افراد زخمی ہو گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2017میں حکومت نے ادلیب میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا لیکن باغی اب بھی مغربی دیہی علاقوں میں موجود ہیں جو لوگوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں اکثر و بیشتر خلل ڈالنے کے لئے شہر میں مارٹر گولے داغتے ہیں۔