نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمال مغربی شام میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے ترک سرحدی گزرگاہ جلوہ گوزو کے استعمال کی مدت میں 6 ماہ کی مزید توسیع کردی ہے پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے دس جولائی تک ترکیہ کے راستے چالیس لاکھ افراد کو انسانی امداد پہنچانے کے فیصلے کی توسیع کو رائے دہی کے ذریعے قبول کرلیا ۔ اقوام متحدہ کے مطابق، شام میں اس سال تقریبا ڈیڑھ کروڑ تیس لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت در پیش ہو گی ۔ سلامتی کونسل کے سال 2014 میں قبول کردہ ایک فیصلے کی رو سے ، شمال مغربی شام میں عالمی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
جس کے لیے ترک سرحدی گزرگاہ جلوہ گوزو کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔