شام کیلئے 7 بلین ڈالر کی امداد کا عہد : یورپی یونین

   

بروسلز ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی معطلی ملکوں نے شام کی خونریز خانہ جنگی میں بری طرح پھنسے شہریوں کیلئے تقریباً 7 بلین امریکی ڈالر کی امداد برائے 2019ء کا عہد کیا ہے، یورپی یونین نے جمعرات کو یہ بات کہی۔ تاہم، یہ مجموعی رقم اُس سے کم ہے جو کچھ اقوام متحدہ کو درکار ہے۔ ای یو ہیومانٹیرین کمشنر کرسٹوس اسٹلیانائیڈس نے بروسلز میں سہ روزہ کانفرنس کے ختم پر اس رقم کا اعلان کیا۔ شام کی لڑائی کے آٹھ سال مکمل ہورہے ہیں۔