شام ۔ عراق سرحد پر بمباری جانی و مالی نقصان

   

دمشق: شام میں نامعلوم طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر بوکمال کے دیہی علاقوں میں ایرانی مسلح گروہوں سے تعلق رکھنے والے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔اس بمباری کے بعد امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اس بمباری میں ملوث نہیں۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق بمباری سے ایرانی ملیشیا سے تعلق رکھنے والی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ یہ گاڑیاں غیرقانونی گزرگاہوں سے عراق سے شام داخل ہورہی تھیں۔ انہیں بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ان پر ڈرون سے میزائل داغے گئے۔ شامی مبصر کے مطابق بمباری کے نتیجے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔