شاندار مظاہرے ، شمر اور ہارٹلی کو درجہ بندی میں بڑی ترقی

   

نئی دہلی۔ ویسٹ انڈیز فاسٹ بولر شمر جوزف اور انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹام ہارٹلی نے دو مختلف براعظموں میں شاندار بولنگ کرنے کے بعد آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ درجہ بندی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ دائیں پیرکے زخمی ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں جوزف کے سنسنی خیز سات وکٹوں نے ویسٹ انڈیز کو برسبین کے دی گابا میں آسٹریلیا کے خلاف آٹھ رنز سے تاریخی فتح حاصل کرنے میں مدد کی اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز1-1 سے برابرکی۔ اب وہ 42 مقام آگے بڑھ کر مشترکہ 50 ویں مقام پر ہیں۔ جوزف کے 397 ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد دو ٹسٹ کے بعد ویسٹ انڈیز کے بولر کی طرف سے پانچویں بہترین بولر ہے، اس فہرست میں ماضی کے کچھ عظیم کھلاڑی ان سے آگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر کولن کرافٹ (447)، بائیں ہاتھ کے اسپنر الف ویلنٹائن (443)، فاسٹ بولر ویس ہال (422) اور آف اسپنر سونی رامدین (407) کے پہلے دو ٹسٹ کے بعد زیادہ نشانات رہے۔ برسبین ٹسٹ کے بعد بولروں کے لحاظ سے جوزف ویسٹ انڈیز کے لیے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کے ساتھی فاسٹ بولرکیمر روچ (دو مقامات سے 17 ویں نمبر پر) اور الزاری جوزف (چار درجے ترقی کرکے 33 ویں نمبر پر) بھی تین درجے ترقی کر چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کچھ کارآمد اننگز کے بعد ویسٹ انڈیزکے بیٹر جوشوا ڈی سلوا 12 درجے ترقی کر 60 ویں نمبر پر، کرک میک کینزی 9 درجے ترقی کرکے 76 ویں نمبر پر اورکیویم ہوج 98 درجے ترقی کرکے 81 ویں نمبر پر آگے بڑھے ہیں۔ دوسری طرف، ڈیبیو کرنے والے ہارٹلی نے بھی ہندوستان کے خلاف ابتدائی ٹسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سات وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجوعی طور پرنو وکٹیں حاصل کیں، جس سے مہمانوں کو حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں28 رنز سے شکست دینے میں مدد ملی۔ 24 سالہ ہارٹلی 332 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 63 ویں مقام پر ہیں، جو کسی بھی انگلش بولر کی طرف سے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کے بعد سب سے بہترین نشانات ہیں کیونکہ بائیں ہاتھ کے بولر جان لیور نے دسمبر 1976 میں دہلی میں ہندوستان کے خلاف 10 وکٹوں کے ساتھ 393 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ تجربہ کار بیٹر جو روٹ کی جزوقتی آف اسپن بولنگ نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے سمیت میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بولرز میں آٹھ مقامات کی ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پلیئر آف دی میچ انگلینڈ کے نائب کپتان اولی پوپ کی دوسری اننگز میں 196 رنزکی اننگز نے انہیں 20 درجے ترقی دے کرکیرئیر کی بہترین 15ویں مقام پر پہنچا دیا ہے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر بین ڈکٹ 35 اور47 رنزکے مفید اسکور کے بعد پانچ درجے ترقی کرکے 22ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی بیٹرکے ایل راہول تین مقامات ترقی سے51 ویں نمبر پر اور یشسوی جیسوال تین مقامات کی ترقی کے بعد 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے پہلی اننگز میں بالترتیب 86 اور 80 کے اسکور کئے ہیں۔ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ میچ میں چھ وکٹیں لے کر ایک مقام ترقی کرکے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے دونوں زمروں میں ترقی کی ہے ۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں51 ویں سے 50 ویں اور بولنگ کی درجہ بندی میں 33 ویں سے 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔