شاپنگ مال میں فائرنگ ، 26 کی موت

   

تھائی لینڈ اسپیشل سیکورٹی فورس نے مسلح شخص کو ہلاک کردیا

بینکاک،9فروری(سیاست ڈاٹ کام)تھائی لینڈ کے نکھون رتچاسیما شہرکے ایک شاپنگ مال میں ہوئی فائرنگ میں 26لوگوں کی موت ہوگئی اور 57دیگر زخمی ہیں۔تھائی لینڈ کے ویزراعظم پرتیوت چان او چا نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔فائرنگ کرنے والا شخص بھی ماراگیا۔مسٹر چان او چا نے کہا،‘‘ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق 26لوگوں کی موت ہوئی ہے اور حملہ آور بھی ماراگیا ہے ۔فائرنگ میں 57لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 45کو اسپتال سے چھٹی دے گی گئی ہے اور وہ اپنے اپنے گھر لوٹ گئے ہیں۔اس دوران پولیس نے بتای اکہ شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا شخص ماراگیا ہے ۔حملہ آور کی شناخت 32سالہ جکراپنت تھوما نام کے ایک جوان کے طورپر ہوئی ہے ۔حملہ آور نے مال میں کئی لوگوں کو یرغمال بنالیاتھا۔تھائی لینڈ کے صحت عامہ کے وزیر انوٹن چرناورکل ناکھون نے شہر رچاسیما کے شاپنگ مال میں خصوصی سیکورٹی فورس کی طرف سے مسلح شخص کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔تھائی میڈیا میں اتوار کو نشر بیان میں وزیر صحت انوٹن چرناورکل نے کہا کہ مال میں خصوصی سکیورٹی فورسز نے مسلح شخص کو ڈھیر کر دیا ہے اس میں ایک خصوصی فورس پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ اس اجتماعی فائرنگ میں اب تک 21 افراد ہلاک چکے ہیں۔ایک اور ٹی وی چینل نے بتایا کہ تمام شہریوں کو مال اور آس پاس کے علاقے سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ مال میں اب بھی زخمی افراد سمیت دیگر شہری ہو سکتے ہیں مقامی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو شاپنگ مال میں بندوق بردار شخص نے 20 افراد کو قتل کے بعد خصوصی سکیورٹی فورسز نے مال کی پارکنگ گیراج میں مسلح شخص کو مار گرایاتھا۔ اس دوران اسپیشل فورس کا ایک جوان بھی مارا گیا اور ایک زخمی ہو گیا۔ مسلح شخص کی شناخت جیکرپینتھ تھوما (32) کی شکل میں کی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے مسلح شخص جیکرپینتھ تھوما (32) نے ناکھون رچاسیما شہر میں شاپنگ مال میں یرغمال بنا کر لوگوں کے گروپ پر فائرنگ کی. جس میں 20 افراد کی موت ہو گئی تھی۔