شاہین میں دنیا کے بہترین بولر بننے کی صلاحیت:عبدالرزاق

   

کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہا ہے کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بولر بن سکتا ہے۔عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پر بہتر انداز میں حملہ کرتے ہیں، شاہین آفریدی میں دنیا کا بہترین بولر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔عبدالرزاق نے فخر زمان سے متعلق کہا ہے کہ فخر زمان کوئی بھی میچ جتوا سکتے ہیں، فخر زمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہر میچ کھلانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حارث رؤف نے نیشنل ٹوئنٹی20 میں بھی اچھا مظاہرہ کیا تھا، حارث روف نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اچھا بولر بن سکتا ہے۔