شاہ رخ اور سہانا کی اگلی فلم کنگ کی تیاریاں شروع

   

ممبئی ۔ شاہ رخ خان اور سہانا خان دونوں باپ بیٹی فلم کنگ میں پہلی بار ایک ساتھ پر نظرآنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سہانا خان دونوں اپنے گھر پر فلم منت کے ایکشن مناظر کی تربیت لے رہے ہیں۔ انہیں غیر ملکی ایکشن ماہرین تربیت دے رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کررہے ہیں۔ انہوں نے فلم کے لیے باقی اداکاروں کو بھی کاسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کنگ کو شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنندکی کمپنی مارفلکس پروڈیوس کرے گی۔ اس کے ساتھ فلم کا اسکرپٹ سیشن بھی جاری ہے۔ فلم کے ورلڈ کلاس ایکشن سیکوئنس بنانے کی ذمہ داری پوری طرح سدھارتھ آنند کے کندھوں پر ہے۔ سہانا خان نے فلم کے لیے کافی پہلے سے پریکٹس شروع کردی ہے۔ وہ مختلف ایکشن فارم سیکھ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اس سال مئی تک شروع ہو جائے گی۔ کنگ سہانا خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ اس کے ساتھ وہ بڑے پردے پر ڈیبیوکریں گی۔ انہوں نے گزشتہ سال زویا اخترکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی آرچیز سے اپنے او ٹی ٹی کرئیر کی شروعات کی۔ اس فلم میں سہانا خان کی اداکاری کو ناظرین نے زیادہ پسند نہیں کیا، انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سال 2023 ان کے والد شاہ رخ خان کے لیے بہترین سال ثابت ہوا۔ اسی سال ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں اور تینوں ہی بلاک بسٹر ثابت ہوئی ۔