شاہ رخ خان اپریل میں ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کریں گے

   

ممبئی۔ فلم پٹھان میں ٹائیگر کے دھوم مچانے کے بعد شاہ رخ خان بھی سلمان خان کی آنے والی فلم ٹائیگر3 میں خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ ذرائع نے کہا ٹائیگر 3 میں پٹھان کی انٹری کے لئے دھیان رکھیں! جس میںسوپر جاسوس ایک دوسرے کی فلموں میں داخل ہونا شروع کر دئے ہیں، جو کہ بلاک بسٹر وائی آر ایف اسپائی یونیورس کا حصہ ہیں، ایسے موڑ اور حیران کن مناظرکی توقع ہے جو تھیٹروں میں سامعین کو شاندار تفریحی قیمت فراہم کرتے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا شاہ رخ اپریل کے آخر تک ٹائیگر 3کی شوٹنگ کریںگے اور شوٹنگ ممبئی میں ہونے کی امید ہے۔ اس شوٹ کی تفصیلات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جا رہا ہے لیکن جب ٹائیگر 3 میں دونوں سوپر جاسوس دوبارہ ملیں گے تو آتش بازی کی توقع ہے۔سلمان نے شاہ رخ خان کو پٹھان میں بتایا کہ وہ ایک اہم مشن پر جا رہے ہیں اس لیے پٹھان اس مشن کے دوران ٹائیگر سے ملیں گے۔ ٹائیگر 3کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی اورکترینہ کیف بھی ہیں۔