شاہ رخ خان ساوتھ ڈائرکٹر شنکر کی نئی فلم میں

   

ساوتھ کے فلمساز بالی ووڈ ایکٹرس کو اپنی فلموں میں لینے کو تیار رہتے ہیں۔ شنکر نے فلم 2.0 کے وشی کرن کے کردار کے لئے پہلے عامر خان سے ربط کیا تھا ان کے انکار کے بعد رجنی کانت کو اس کردار کو کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ اس کے باوجود انہوں نے فلم کے ویلن پکشی راجن کے کردار کے لئے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو لیا اس میں کچھ دوسرے بالی ووڈ ایکٹر بھی تھے۔ اب شنکر اپنی اگلی سائنس فکشن فلم کے لئے شاہ رخ خان کو سائن کرنا چاہتے یں۔ یہ فلم تمل کے علاوہ ہندی میں بھی بنائی جائے گی۔ بالی ووڈ ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی نے اپنی تاریخی کہانی ’’آر آر آر‘‘ میں رام چرن اور جونیر این ٹی آر کی تلگو سوپر اسٹار جوڑی کے ساتھ عالیہ بھٹ اور اجئے دیوگن کو بیحد خاص کرداروں میں لیا ہے۔