شاہ رخ خان کی آج سالگرہ ، ڈنکی کے ٹیزر کی امید

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو اداکارکی سالگرہ کے موقع پر ایک زبردست خوش خبری ملنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ڈنکی کا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر2 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اس سال اپنی سالگرہ پر ممبئی میں مداحوں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کریں گے جہاں وہ مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹیزر بھی دیکھیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے اس سال اپنی سالگرہ پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرنے کا ارادہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا۔ اس سال ان کی اب تک 2 فلمیں’جوان‘ اور ’پٹھان‘ریلیز ہو چکی ہیں اور دونوں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی شرکت کا بھی امکان ہے۔شاہ رخ خان دو نومبر کو اپنی 58 ویں سالگرہ منائیں گے۔