شاہ رخ خان کے ساتھ علی عباس ظفر فلم بنائیں گے

   

فلم زیرو کی بری طرح ناکامی کے بعد شاہ رخ خان سوچ سمجھ کر فلموں کا انتخاب کررہے ہیں۔ اس دوران خبر آئی ہے کہ وہ علی عباس ظفر کی اگلی فلم میں دکھائی دے سکتے یں۔ شاہ رخ خان کو آخری بار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ میں دیکھا گیا تھا لیکن اب ان کے چاہنے ان کی اگلی فلم کابے صبری سے انتظار کررہے ہیں حالانکہ شاہ رخ اس وقت اپنے افراد خاندان کے ساتھ اچھا وقت گذار رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک کوئی پراجکٹ بھی سائن نہیں کیا ہے خبر تھی کہ شاہ رخ ایان مکرجی کی فلم میں ایک خصوصی رول کریں گے۔ ایسی بھی خبریں تھیں کہ وہ راجکمار ہیرانی کی فلم کررہے ہیں حالانکہ لیٹسٹ اپ ڈیٹ کے مطابق شاہ رخ علی عباس ظفر کی ایکشن فلم میں نظر آئیں گے۔ ہمارے بالی ووڈ کے ایک باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کنگ خان کو آخر کار ویسی اسکرپٹ مل گئی ہے جیسی وہ چاہتے تھے شاہ رخ کو علی کا کام ہمیشہ سے پسند تھا اور انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں ایکشن اور رموشن کا صحیح توازن رکھتے ہیں وہیں علی بھی ہمیشہ سے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور آخر کار ایسا ہو بھی رہا ہے اور اب اس پر صرف آفیشیل اعلان باقی ہے۔