شاہ سلمان کی ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کو منظوری

   

مدینہ منورہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے سال رواں 2024 کے دوران ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین کے مہمان ہوں جنہیں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کا مختلف شعبوں سے تعلق ہوگا جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کے لیے اہم کام کئے ہوں گے‘۔