شاہ سلمان کی سٹیزن اکاونٹ پروگرام میں ایک سال کی توسیع

   

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر سٹیزن اکاونٹ پروگرام کو موجودہ برس تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سٹیزن اکاونٹ کو سال 2024 کے اختتام تک اور اس میں رجسٹریشن کے پروگرام کو جاری رکھنے کی سفارش کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ واضح رہے سیٹزن اکاونٹ پروگرام کے تحت بدلتے ہوئے معاشری حالات میں شہریوں پر معاشی بوجھ کو کم کرنے کیلئے پروگرام کو شروع کیا گیا تھا جس میں مزید توسیع جولائی 2022 میں کی گئی تھی۔