شاہ فہد کامپلکس برائے طباعت و اشاعت قرآن

   

کے زیراہتمام نئے اشاعتی منصوبوں کا افتتاح
ریاض: سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت و ارشاد اور شاہ فہد کامپلکس برائے طباعت واشاعت قرآن کریم کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مدینہ منورہ میں کا مپلکس نے نئے طباعتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نئے شروع کیے جانے والے طباعتی اور اشاعتی منصوبوں 13.5×19.3 سائز کے نئے قرآنی نسخوں کی اشاعت بھی شامل ہے۔ اس منصوبہ میں شائع کیے جانے والے قرآن پاک کے نسخے کے ہرصفحہ کا اختتام آیت کے اختتام کے ساتھ نہیں ہوتا۔ اسی طرح 35×24.5 سائز کے نئے محسن رسم الخط میں قرآن پاک کی اشاعت بھی شامل ہے۔شاہ فہد کامپلکس کے زیراہتمام نئے پروجیکٹس میں فلپائنی زبان ‘التگالوگ’ میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی شامل ہے۔ التگالوگ بولنے والے باشندوں کی تعداد 5 کروڑ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ کامپلکس کی ویب سائٹ پر 14 زبانوں امازیگی، باسا، التگالوگ، الدغبانیہ، تاجک، ملاوی، مندریہ، لانکو، تلگو، فارسی، ویتنامی، ملیباریہ اور نیبالیہ زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کی اشاعت بھی نئے منصوبوں کا حصہ ہے۔