لندن : شاہ چارلس سوم کو مبینہ طور پر ہیری اور میگھن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے دستاویزی فلم کے ٹریلر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس کا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی ٹائٹلز چھیننے کا ارادہ نہیں ہے۔ شاہ چارلس سوم کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی دھماکا خیز دستاویزی سیریز کے ٹریلر کی ریلیز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی ٹائٹلز واپس لینے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا شاہی خاندان کی حیثیت کے حساب سے بہت چھوٹی اور نامناسب بات ہو گی۔