شاید مجھے کورونا ویکسن کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا :شریاس

   

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے جلد ہی کامیڈی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے بارے میں خوب چرچا ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکار اور اداکارائیں کامیڈی کرنے والی ہیں۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی تھی۔ اب شریاس تلپڑے بالکل ٹھیک ہیں۔ ادھر شریاس تلپڑے نے کورونا ویکسین کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے۔شریاس تلپڑے نے یہ بات کورونا ویکسین کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ شریاس تلپڑے نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کووی شیلڈ ویکسین پر سوالات اٹھائے ہیں۔ شریاس تلپڑے نے کہا میں شاید مہینے میں ایک بار شراب پیتا ہوں۔ تمباکو کبھی ہاتھ نہیں لگایا، ہاں میرا کولیسٹرول تھوڑا زیادہ تھا جس کے بارے میں مجھے بتایا گیا کہ ان دنوں معمول کے مطابق تھا۔ میں اس کے لیے دوا لے رہا تھا جس کا بہت اچھا اثر ہوا۔ میں اپنے کھانے کی عادات کا خیال رکھتا ہوں۔ میں پریشان نہیں ہوں۔ تو ہارٹ اٹیک کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ اگر اتنی ٹال مٹول کے بعد بھی ایسا ہوتا ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ شریاس تلپڑے نے کورونا ویکسین کے متعلق کہا کہ میں اس چیز کو غلط نہیں سمجھتا۔ کووڈ ویکسین کے بعد میں نے تھکاوٹ محسوس کرنا شروع کیا۔ اس میں سچائی ہو سکتی ہے اور ہم نظریہ سے انکار نہیں کرسکتے۔ یہ کوویڈ یا ویکسین ہو سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کووڈ ویکسین لینے کے بعد لوگوں کو دل کا دورہ پڑا ہے۔