شرابی شوہر سے بیزار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) شرابی شوہر کی بے رخی سے تنگ آکر آشنا کے ساتھ زندگی بسر کرنے والی خاتون نے خودکشی کرلی ۔ شوہر کی بے رخی اور آشنا کی بے وفائی سے دلبرداشتہ 27 سالہ سریشا نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریشا ایک آئی ہاسپٹل میں بحیثیت سکیوریٹی گارڈ خدمات انجام دے رہی تھی ۔ سال 2013 میں اس خاتون کی شادی سرینو سے ہوئی تھی جس کے دو بچے ہیں ۔ سرینو شراب کے نشہ کا عادی تھا اور بے روزگار تھا ۔ گھر اور بیوی بچوں کی اس کو کوئی فکر نہیں تھی اور وہ بیوی سے بے رخی کرتا تھا ۔ شوہر سے علحدگی کے بعد سریشا نے ملازمت اختیار کرلی ۔ اس دوران اس کی پہچان نرسمہلو سے ہوئی اور دونوں بغیر شادی کئے زندگی بسر کر رہے تھے ۔ گذشتہ چند روز سے سریشا پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ۔ ع