شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ٹپہ چبوترا میں پیش آئی قتل کی ایک واردات میں عادی شرابی شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ گھریلو ملازمہ منگلماں کا شوہر سرینواس جو عادی شرابی ہے اور پیشہ سے پینٹر ہے وہ اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اکثر اس سے جھگڑا کرتا تھا۔ کل رات دیر گئے بھی سرینواس نے بیوی منگلماں سے جھگڑا کیا اور منگلماں سوجانے کے بعد اس کے سر پر مسل سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کو اطلاع ملنے پر کرائم ٹیم وہاں پہنچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ ب