شراب پالیسی پر تنازعہ کے چلتے وزیر اعلٰی کیجریوال نے بس خریداری کیس میں کلین چٹ کا دعویٰ کیا بی جے پی نے جواب دیا

   

نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی حکومت کی طرف سے 1000 لو فلور بسوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر ابتدائی تفتیش درج کی ہے۔ اتوار کو اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر جانچ درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب دہلی حکومت نے بسوں کی خریداری میں بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں ہراساں کرنے کے لیے سی بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے اس کو لے کر آپ اور بی جے پی کے درمیان ‘ٹوئٹر وار’ چھڑ گئی ہے۔ جہاں اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے ‘بس پرچیز کیس’ میں کلین چٹ ملنے کا دعویٰ کیا، وہیں بی جے پی کے بیجندر گپتا نے جواب میں 2021 کی شکایت کی کاپی دکھائی دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے ذریعہ بسوں کی خریداری کے سالانہ مینٹیننس کنٹریکٹ (اے ایم سی) میں بدعنوانی کا معاملہ بی جے پی نے اس سال مارچ میں دہلی اسمبلی میں اٹھایا تھا۔ جون میں، سابق لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی طرف سے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی نے اے ایم سی کے عمل میں خامیاں تلاش کی تھیں اور اسے ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔