شراب چھوڑنے کے مطالبہ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 19 اگست (سیاست نیوز) شراب چھوڑنے کے مطالبہ پر جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ چھتری ناکہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ وجئے مہاتی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ وجئے مہاتی اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ مہاتی شراب کے نشہ کا عادی تھا اور اس کی اس حرکت سے افراد خاندان پریشان تھے۔ سہائی نشہ کی حالت میں بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ یہ شخص پیشہ سے ٹی اسٹال چلاتا تھا جو 4 دن سے کام پر نہیں جارہا تھا۔ جس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع