شرح افراط زر 5.54 فیصد ، 40 ماہ میں سب سے زیادہ

,

   

٭ ہندوستان کا شرح افراط زر بڑھ کر نومبر میں 40 ماہ کی سب سے اونچی شرح پر پہنچ گیا ہے جو 5.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ڈیٹا میں بتایا گیا کہ غذائی کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب افراط زر کی شرح میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اکتوبر میں یہ شرح 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ غذا اور مشروبات کی شرح بڑھ کر 8.66 فیصد ہوگئی، جس کا سبب ترکاریوں کی قیمتوں میں 36 فیصد کا بڑا اضافہ ہے۔ دالیں اور پراڈکٹس میں بھی 13.94 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ فیول اور روشنی کے پراڈکٹس کی قیمتیں 1.93 فیصد کم ہوئی ہیں۔ ضروری اشیاء میں خاص طور پر پیاز کی قیمتیں ملک بھر میں غیر معمولی بڑھ گئی ہیں ، چاہے جنوب ہو کہ مشرق ، شمال ہو کہ مغرب ہر طرف پیاز کی قیمتوں کی وجہ سے نہ صرف عام طبقہ بلکہ خواص بھی فکرمند دیکھے گئے ہیں۔ ان تمام تبدیلیوں کے نتیجہ میں شرح افراط زر بہت بڑ ھ چکی ہے۔