شردپوار کی پارٹی میں استعفوں کا سلسلہ: کئی لیڈر مستعفی

   

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل این سی پی اور کانگریس کو کئی جھٹکے
ممبئی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چھ مرتبہ مہاراشٹرا مقننہ کے رکن بننے والے نیشنل کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے نے گزشتہ سہ شنبہ کو پارٹی اور اسمبلی کی رکنیت دونوں سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے چہارشنبہ کے دن شیوسینا میں شرکت کرلی۔ این سی پی کے مذکورہ رکن اسمبلی دلیپ سوپال کے علاوہ کانگریس کے سابق ایم ایل اے دلیپ مانے نے بھی باندرہ میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر اس پارٹی کی رکنیت قبول کرلی۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر ہری بہوبگڈے نے مہاراشٹرا اسمبلی سے ان کے استعفیٰ کو قبول کرلیا۔ چہارشنبہ کے دن شولاپور کے کانگریس لیڈر ناگ ناتھ کشر ساگر کو بھی شیوسینا میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے ایسے سیاسی فیصلے کرتے ہوقت کسی کو بھی اندھیرے میں نہیں رکھا۔ گزشتہ ہفتہ این سی پی کے ایک اور لیڈر جن کا تعلق شولاپور کی کرملا تحصیل سے تھاوہ بھی شیوسینا کے رکن بن گئے۔ ان کا نام رشمی بگال بتایا گیا۔ حال ہی میں جن لوگوں نے این سی پی چھوڑدی ان میں سابق وزیر مدھو کرپچاڈ ان کے فرزند اور رکن اسمبلی وائبھاو پچاڈ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ستارا ضلع کے شیوندرا راجے بھونسلے۔