شرد پوار کی ای ڈی دفتر پر حاضری کے پیش نظر ممبئی میں امتناعی احکامات

,

   

ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شراد پاؤر کی جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر پر حاضری کی پیش نظر ممبئی نے کم سے کم ساتھ علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کردئے ہیں۔

منگل کے روز ای ڈی نے شراد پوار اور ان کے بھتیجے اجیت پاؤر کا نام ایک مبینہ کروڑ ہا روپئے کے مہارشٹرا اسٹیٹ کواپراٹیو بینک لمیٹیڈ میں پیش ائے اسکام میں نام شامل کیاتھا۔

رات دیر گئے جاری کردہ احکامات میں پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایا ہے جس کے ساتھ پانچ یا اس سے زیادہ لوگ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔

جن علاقوں میں یہ امتناعی احکامات ہیں اس میں کف پریڈ‘ کولابا‘ مرین ڈرائیو‘ آزاد میدان‘ ڈونگری‘ جے جے مارگ اور ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔حالانکہ ای ڈی نے کوئی سمن جاری نہیں کیا ہے مگر پوار بلارڈ اسٹیٹ میں واقع ای ڈی دفتر تک 2بجے تک پہنچیں گے۔

جمعرات کے روز این سی پی صدر نے اپنے حامیوں اور کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ای ڈی دفتر کے اردگرد اکٹھا نہ ہوں‘ پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون برتیں اور عوام کوکسی قسم کی مشکلات پیش نہ انے دیں۔

پچھلے روز سے ہی پولیس نے جنوبی ممبئی کے کئی حصوں میں سکیورٹی بڑھادی ہے او ررکاوٹیں بھی کھڑے ہوئے کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ کی روک تھام کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

منگل کے روز ایک سنسنی خیز تبدیلی میں مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پوار اور ان کے بھتیجے اجیت پوار کا نام شامل کیا‘ جبکہ ریاست کے دیگر سیاسی قائدین او رعہدیداروں کو بھی مبینہ طور پر مہارشٹرا کواپرائیو بینک لمیٹیڈ25000کروڑ کے اسکام میں شامل کیا ہے۔

ای ڈی کے اس اقدام کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے جو 21اکٹوبر کے روز منعقدہونے والے مہارشٹرا اسمبلی الیکشن سے قبل سامنے ایا جو بڑے سیاسی طوفان کا سبب بن رہا ہے۔

برسراقتدار بی جے پی او رشیوسینا اتحاد کو سخت چیالنج پیش کرنے کا فیصلہ کرتے یوئے چہارشنبہ کے روز رضاکارانہ طور پر پوار نے اعلان کیا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر جائیں گے اور کسی بھی قسم کے تحقیقات میں ان کا تعاون کری ں گے