شرمیلا کا وائی ایس وویکانند ریڈی کی سمادھی کا دورہ

   

حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) آندھراپردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے ۔پارٹی کی ریاستی سربراہ و کڑپہ لوک سبھا حلقہ کی امیدوار وائی ایس شرمیلا جو وائی ایس آرکڑپہ ضلع میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں نے اس مہم کے دوران اپنے چچا و حلقہ لوک سبھا کڑپہ کے سابق رکن پارلیمنٹ وائی ایس وویکانند ریڈی کی سمادھی پہنچ کر پھول نچھاور کئے اور ان کی خدمات کویاد کیا۔وویکانند ریڈی کا 15مارچ 2019میں قتل کردیاگیا تھا۔وائی ایس شرمیلا، وویکانند ریڈی کی دخترکے ساتھ انتخابی مہم چلارہی ہیں۔کڑپہ میں اس انتخابی مہم میں انہوں نے کئی مرتبہ اپنے بھائی و چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے ۔کڑپہ لوک سبھا حلقہ وائی ایس آر خاندان کا گڑھ ماناجاتا ہے ۔اس نشست پر ان کے خاندان کا 1989سے قبضہ ہے ۔