شرپسند عناصر نے امبیڈکر مجسمہ کو نقصان پہنچایا

   

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے اورائی علاقے میں منگل کو شرپسند عناصر نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو توڑ دیا۔ جس سے موقع پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے گرام سبھا دواریکا پور میں آج علی الصبح کچھ شرپسند عناصر نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے مشری لال گوتم کے ذریعہ چار دن قبل متنازع مقام پر مجسمہ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جسے مقامی افرا دکی اطلاع پر حلقہ لیکھ پال و اورائی تھانہ پولیس نے روک دیا تھا۔ باوجود اس کے پیر کی علی الصبح مشری لال گوتم نے متنازع مقام پر مورتی قائم کردی۔منگل کی علی الصبح کچھ شرپسند عناصر کے ذریعہ ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی کو توڑدیا گیا۔