شعبہ اُردو تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم میں نذیر احمد میموریل لیکچر

   

حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ، صدر شعبہ اُردو تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم کے بموجب کوٹھی ویمنس کالج میں 20 ڈسمبر صبح 10.30 بجے نذیر احمد میموریل لکچر بعنوان ’’اُردو زبان کا تحفظ اور عملی اقدامات‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام کی سرپرست اعلیٰ پروفیسر ایم ویجولتا وائس چانسلر تلنگانہ مہیلا وشوا ودیالیم نے پروگرام کے انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پروگرام کی سرپرست سرسوتی اماں اسپیشل آفیسر اور پروفیسر واریجا رانی پرنسپل ہوں گی۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست بحیثیت مہمان اعلیٰ وقار اور اسپیکر موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ جناب محمد شاہد حسن خصوصی قانونی مشیر، مملکت سعودی عربیہ و امریکہ کرسیٔ صدارت سنبھالیں گے۔ جناب شکیل احمد مندوب عالمی صحت بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جب کہ ڈاکٹر یوسف بیگم پروفیسر علم العضاء، سیدہ عرفانہ عفت، پروفیسر مظفر علی شہ میری سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق یونیورسٹی، جناب سید کلیم وائس چیرمین دکن این آر آئز سوشل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ بحیثیت مہمان اعزازی ہوں گے۔ خصوصی مدعوئین میں پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اُردو جامعہ عثمانیہ، ڈاکٹر محمد شعیب (فرزند محمد نذیر احمد)، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ویکلی کے علاوہ سماج کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ میں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ محمد محمود علی سہیل ، جناب فضل الرحمن خرم ، ڈاکٹر محمد شوکت ، محمد عبدالرحمن فہیم ، ڈاکٹر این سی پارتھا سارتھی ، محترمہ مادھوی راگھوا ، جناب محمد شیخ جعفر شامل ہیں۔