شمالی غزہ میں صورتحالتباہ کن : ڈبلیو ایچ او

   

واشنگٹن: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ جنگ سے تباہ ہونے والی شمالی غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے ۔ صحت کے اداروں میں اور ان اداروں کے اطراف میں شدید فوجی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسوس نے وضاحت کی کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے ساتھ شمالی غزہ پٹی اس وقت جنگ کے تاریک ترین لمحات سے گزر رہی ہے ۔ انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی طرز عمل کو ظالمانہ جرائم کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہے ۔ 16 اکتوبر کو اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ پر جارحیت کو مزید تیز بھی کر رہا ہے ۔