شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس

,

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پہلے مشتبہ کیس کی تصدیق ہوگئی۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک شخص غیرقانونی طور پر جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہوا ، جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے ۔شمالی کوریا کی پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی (ڈبلیو پی کے ) کے پولیٹیکل بیورو نے اس مشتبہ معاملہ اور ‘کی اوس’نامی شہر میں حالات پر چرچا کرنے کیلئے ملک کے رہنما کم جونگ ان کی سربراہی میں ہنگامی میٹنگ ہوئی ۔ نیوز ایجنسی نے کہا ‘‘میٹنگ میں متفقہ طور پرپولیٹیکل بیورو نے ریاستی ایمرجنسی کو زیادہ سے زیادہ ہنگامی قراردینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک ہائی الرٹ بھی جاری کیا جائے گا’’۔ ایجنسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ مشتبہ شخص کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور اہلکار ان لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں جن لوگوں کے ساتھ اس شخص نے رابطہ کیا تھا۔اس کیس کے منظرعام پر آنے کے بعد کم جونگ نے ہر ضلع کو احتیاطی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔